نواز شریف

توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف کی عدم حاضری، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (عکس آن لائن) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں عدم حاضری پر نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نیب نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کا مکمل ریکارڈ حاصل کرلیا، عدالت نواز شریف کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دے، نواز شریف کی طلبی کے لیے بیرون ملک اخبار میں اشتہار دیا جا سکتا ہے، نواز شریف ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر ہیں۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور ملزم عبدالغنی مجید بھی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

یوسف رضا گیلانی نے کورونا کے باعث مستقل حاضری سے استثنی کی درخواست دے دی اور کہا کورونا وائرس کی وجہ سے بار بار عدالت پیش نہیں ہوسکتا۔جج احتساب عدالت نے استفسار کیا آصف زرداری کہاں ہیں ؟ جس پر وکیل فاروق نائیک نے کہا آصف زرداری کراچی میں ہیں، طلب نہ کیا جائے، آصف زرداری پیش ہوئے تو عدالت میں جگہ نہیں رہے گی۔ نیب نے کہا ایک مرتبہ تو آصف زرداری کو پیش ہونا پڑے گا۔ عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں