توشہ خانہ ریفرنس

توشہ خانہ ریفرنس،نوازشریف کے اثاثوں کی ضبطگی پر 29 اکتوبر تک عملدرآمد مکمل کا حکم

اسلام آباد(عکس آن لائن) احتساب عدالت نے توشہ خان ریفرنس سابق وزیراعظم نوازشریف کے اثاثوں کی ضبطگی پر29 اکتوبرتک عملدرآمد مکمل کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے اثاثوں کی ضبطگی کے معاملے پرنوازشریف کی جائیداد، کمپنیوں میں شیئرزضبطگی اوربینک اکاونٹس منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسرنے کہا کہ نوازشریف کی جائیداد اوراثاثوں کی ضبطگی پرعملدرآمد جاری ہے۔ جس پراحتساب عدالت نے نوازشریف کے اثاثوں کی ضبطگی پر29 اکتوبرتک عملدرآمد کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں عدالت نے اشتہاری ملزم نوازشریف کے ظاہرشدہ اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں