فلمسٹار میرا

تنہائی کے وقت نصرت فتح علی اور نور جہاں کے گانے سنتی ہوں ‘ فلمسٹار میرا

لاہور (عکس آن لائن)فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ شوبز میں میری پیروڈی کی جاتی ہے اور میری وجہ سے ہی کئی اداکاروں نے شہرت حاصل کی۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے کئی سالوں کی محنت سے فلم انڈسٹری کی دنیا میں اپنا ایک مقام بنایا ہے اور میری فلموں نے ایسی کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کی مثالیں دی جاتی ہیں ۔ فلم ”کھلونا ” اور ”سلاخیں ”میری پسندیدہ فلموں میں سے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے شعر و شاعری کے ساتھ موسیقی سے بھی بڑا لگائو ہے ،استاد نصرت فتح علی خاں اور میڈم نور جہاں میرے پسندیدہ گلوکاروں میں سے ہیں اور تنہائی کے وقت میں ان کے ہی گانے سنتی ہوں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں اپنی فٹنس کا بڑا خیال رکھتی ہوں اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی۔
٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں