احمد شہزاد

تنہائی اختیار کر کے اللہ سے رجوع کریں، احمد شہزاد

تنہائی اختیار کر کے اللہ سے رجوع کریں، قومی کرکٹر احمد شہزاد

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں، ایسے میں شہریوں میں اگاہی اور احتیاطی تدابیر پھیلانے میں پاکستان کی شوبز انڈسٹری اور کھلاڑی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

28 سالہ قومی کرکٹر احمد شہزاد کا کورونا وائرس سے متعلق کہنا ہے کہ’’اس مشکل وقت میں دنیا سے تنہائی اختیار کر کے اللہ تعالیٰ سے رجوع کریں، ساتھ ہی اللہ سے مدد اور گناہوں کی معافی بھی مانگی جائے۔احمد شہزاد نے اپنے سوشل میڈیا کے پیغام میں قر آن کریم کی آیت کا ترجمہ بھی شیئر کیا‘‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں