مریم اور نگزیب

تم نے جو کرنا تھا کر لیا اب بس،مریم اور نگزیب کا عمران خان کو جواب

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم نے جو کرنا تھا کر لیا اب بس،عمران صاحب ملک میں آر ٹی ایس ٹھیک ہوچکا ہے، سلیکٹ ہو کر دوبارہ آنے کی سہولت ختم اور سہولت کارجا چکے ہیں، اس لئے بجٹ کی آپ فکر نہ کریں ،اب صرف عوام کے لئے بجٹ بنے گا فرح گوگی اور بشرا بیگم کیلئے نہیں،الیکشن ملک میں ایک ساتھ اور آئینی مدت پوری ہونے پر ہوگا۔

اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ وہ حکومت اب نہیں آئے گی جس نے چار سال تاریخی معیشت تباہ، مہنگائی اور بے روزگاری کی ،وہ حکومت اب نہیں آئے گی جس نے ملک کو خارجہ محاذ پر تنہا کیا، سی پیک بند کیا، ملکی ترقی روکی ،اب صرف عوام کے لئے بجٹ بنے گا فرح گوگی اور بشرا بیگم کیلئے نہیں۔ انہوںنے کہاکہ اب آٹا چینی بجلی گیس مافیا کا بجٹ نہیں، عوام کا بجٹ بنے گا۔

انہوںنے کہاکہ الیکشن ہو گا لیکن فارن ایجنٹ گھڑی چور اور ٹیرین کا والد سڑکوں پہ روئے گا چیخے گا اور پیٹے گا۔ انہوںنے کہاکہ فارن فنڈڈ ایجنٹ تم توشہ خانہ ، فارن فنڈنگ اور ٹیرین کیس سے بچنے کے لئے سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہو ۔ انہوںنے کہاکہ اقتدار کی خاطر آئین سے کھلواڑ تم نے کیا ،اقتدار کی خاطر آئین تم نے توڑا ۔ انہوںنے کہاکہ اقتدار کی خاطر پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے نمائندوں کی توہین تم نے کی ،اقتدار کی خاطر ملک کی ساتھ سائیفر کی گھناونی سازش تم نے کی۔ انہوںنے کہاکہ کس منہ سے آئی ایم ایف کی بات تم کر رہے ہو؟ معاہدہ تم نے خود کیا، پھر اسے جانتے بوجھتے ہوئے توڑا ۔ انہوںنے کہاکہ تم نے گھڑیوں، زمینوں، فارن فنڈنگ، آٹا چینی بجلی گیس چوری کے بہت بجٹ بنا لئے، اب بس۔

انہوںنے کہاکہ تم نے فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کے لئے بہت بجٹ بنا لئے، اب بس۔ انہوںنے کہاکہ تم نے 20,000 ارب قرض لے کر بہت بجٹ بنا لئے اب بس ،190 ملین پاؤنڈ کے بہت بجٹ بنا لئے، اب بس ،تم نے ملک کو مہنگا ، عوام کو بھوکا اور بے روزگار کرنے کے بہت بجٹ بنا لئے، اب بس۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن ملک میں ایک ساتھ اور آئینی مدت پوری ہونے پر ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پی ٹی آئی تمہاری حرکتوں ، تمہاری لوٹ مار اور تمہاری غلیظ سازشوں کی وجہ سے کریش ہوئی،پی ٹی تمہاری کرپشن نالائقی اور ناہلی کو وجہ سے کریش ہو گئی ہے۔

انہوںنے کہاکہ فارن ایجنٹ گھڑی چور نالائق نااہل کی نہ پہلے منتخب ہو کر حکومت آئے تھی اور نہ کبھی آئے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وہ حکومت بجٹ بنانے جا رہی ہے جو منتخب ہو کر آئے گی اور عوام کو روزگار اور سستی روٹی دے گی،وہ حکومت بجٹ بنانے جا رہی ہے جو منتخب ہو کر آئے گی اور عوام کاروبار اور روزگار دیگی ۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ وہ حکومت بجٹ بنانے جا رہی ہے جو منتخب ہو کر آئی گی اور مہنگائی اور غربت ختم کرے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بجٹ وہ حکومت بنا رہی ہے جس نے ملک کو سستی روٹی بجلی گیس دی تھی جو تم نے مہنگی کی۔ انہوںنے کہاکہ بجٹ وہ حکومت بنا رہی ہے جس نے ملک سے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ختم کی جو تم نے واپس دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں