نورالحق قادری

تمام مذاہب انسانیت کے احترام کا درس دیتے ہیں، امن دنیا بھر کے لوگوں کی ضرورت ہے ، نورالحق قادری

اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ تمام مذاہب انسانیت کے احترام کا درس دیتے ہیں، امن دنیا بھر کے لوگوں کی ضرورت ہے ،امن سے ہی ترقی و خوشحالی لائی جا سکتی ہے، بین المذاہب اختلافی امور کو بات چیت سے ہی بہتر طور پر حل کیا جا سکتا ہے۔

بدھ کو وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے اسلام آباد میں امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب انسانیت کے احترام کا درس دیتے ہیں اور اسلام میں بھی حقوق العباد کو بہت اہمیت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن دنیا بھر کے لوگوں کی ضرورت ہے ،امن سے ہی ترقی و خوشحالی لائی جا سکتی ہے جبکہ امن ترقی اور خوشحالی پوری دنیا کا مشترکہ مقصد ہے ۔ وفاقی وزیر نے خطاب میں مزید کہا کہ بین المذاہب اختلافی امور کو بات چیت سے ہی بہتر طور پر حل کیا جا سکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں