افغان طالبان

تمام فوجی نہ گئے تو ردعمل دیں گے، ترجمان افغان طالبان

دوحا(عکس آن لائن)افغان طالبان رہنما سہیل شاہین کا افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا سے متعلق کہاہے کہ تمام غیر ملکی فوجیوں کو مقررہ تاریخ تک افغانستان سے جانا ہوگا ورنہ ردعمل دیں گے۔قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ افغانستان سے غیرملکی فوجی انخلا کیبعد فوجی کانٹریکٹر سمیت غیر ملکی افواج کو افغانستان میں نہیں رہنا چاہئے۔

سہیل شاہین نے کہاکہ دوحا معاہدیکی خلاف ورزی ہوئی تو اس پر ردعمل دیں گے اور حتمی فیصلہ طالبا ن قیادت کا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ طالبان غیر ملکی فوجی قوتوں کے خلاف ہیں لیکن سفارت کاروں، این جی اوز، سفارتخانے اور ان میں کام کرنے والوں کے خلاف نہیں ہیں، طالبان ان کے لیے کوئی خطرہ نہیں بنیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں