احسن اقبال

تمام جماعتیں ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں، احسن اقبال

اسلام آباد(عکس آن لائن)مسلم لیگ(ن)کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کہا ہے کہ تمام جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ کوئی ایک پارٹی ملک کو بحرانوں سے نہیں نکال سکتی،تمام سیاسی جماعتیں اپنی اپنی جگہ اس میں کردار ادا کر سکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو متحد ہوکے میثاق معیشت پہ بات کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)ملک میں ترقیاتی کاموں کو اسی رفتار سے دوبارہ شروع کرے گی جس رفتار سے ہم نے 2013سے 2018میں چھوڑا تھا ۔احسن اقبال نے کہاکہ ہم نے یہ فیصلہ بھی کرنا ہے کہ ہم نے ملک کو برآمدات کے ذریعے بحران سے نکالنا ہے یا قرضوں سے ۔انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو ان تمام آ پشنز پہ بات کرنی چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں