تل کے کاشتکار

تل کے کاشتکار کھیتوں سے کمزور پودے فوری طور پر نکال دیں، محکمہ زراعت کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے ہدایت کی کہ تل کے کاشتکار کھیتوں سے کمزور پودے فوری طور پر نکال دیں.

تاکہ یہ پودے دیگر صحت مند پودوں کو متاثر نہ کرسکیں اور پانی ،ہوا ، زرعی ادویات میں بھی ان کاحصہ ختم کرتے ہوئے،

اچھی پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔ محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکار وں کو چاہیے کہ وہ تل کی فصل کا بغور مشاہدہ کرتے رہیں

اور جب 6 سے 8پتے نکل آئیں تو کمزور پودوں کو فوری کھیت سے نکال دینا چاہیے نیز پودوں کا آپس میں فاصلہ بھی 10 سے15سینٹی

میٹر یا 4 سے6 انچ ہوناچاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار خیال رکھیں کہ کھیت میں فی ایکڑ پودوں کی تعداد 60ہزار کے قریب ہونی چاہیے .

تاکہ اسے سیراب کرنے اور گوڈی کرنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرناپڑے۔

انہوں نے کاشتکاروں کو کھادوں کا متوازن و متناسب استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں