تل کی کاشت

تل کی کاشت کیلئے درمیانی میرا سے بھاری میرازمین کاانتخاب کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے تل کے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ تل کی کاشت بروقت شروع کریں، کاشت کےلئے درمیانی میرا سے بھاری میرازمین جس میں پانی جذب کرنے اور نمی برقراررکھنے کی صلاحیت کا انتخاب کریں ۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصوراحمدنویدامجدنےبتایا کہ کاشت سے پہلے 2سے 3ہل چلاکر اور سہاگہ دیکر زمین کو اچھی طرح تیار کرلیں، تلوں کی منظورشدہ اقسام تل 89ٹی ایچ 6ٹی ایس 5 اور ٹی ایس 3کاشت کریں جو بہترپیداوار صلاحیت کیساتھ کیڑوں اور بیماریوں کیخلاف بہتر قوت مدافعت بھی رکھتی ہے ،

اچھااگا دینے والی زمین میں تندرست اورصاف ستھرا بیج ڈرل سے قطاروں میں کاشت کےلئے ایک سے ڈیڑھ کلوگرام فی ایکڑ استعمال کریں، بیج کو بوائی سے پہلے پھپھوندکش زہربحساب 2گرام فی کلوگرام لگاکر کاشت کریں، بگوائی سے پہلے2بوری نائٹروفاسٹ یا ایک بوری ڈی اے پی اور پونی بوری بوریا یا ایک بوری ٹی ایس پی اور ایک بوری یوریاکھادڈالیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں