بلاول بھٹو

تعلیمی اداروں کے بجٹ میں کٹوتی قوم کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے،بلاول بھٹو

کراچی (عکس آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تعلیم پیپلزپارٹی کی ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے، مستقبل بچوں اور نوجوانوں کا ہے، اس مقصد کے حصول کےلئے ملکی بجٹ میں تعلیم کا حصہ بڑھا نا ہوگا، تعلیمی اداروں کے بجٹ میں کٹوتی قوم کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

پیر کو تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر بیان دیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لئے پیپلزپارٹی نے ادارے اور کالجز بنائے، تعلیم پیپلزپارٹی کی ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا یقین ہے کہ مستقبل بچوں اور نوجوانوں کا ہے، تعلیم کے بغیر روشن مستقبل کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ہر حکومتی دور میں تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا،

ریکارڈ تعداد میں یونیورسٹیز و دیگر ٹیکنیکل تعلیمی ادارے قائم کئے گئے، پیشہ وارانہ اور ٹیکنیکل تعلیم بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مقصد کے حصول کےلئے ملکی بجٹ میں تعلیم کا حصہ بڑھا نا ہوگا، سلیکٹڈ حکومت کا تعلیمی بجٹ جی ڈی پی کے 1.5کم کرنا افسوسنا ک ہے، انتخابات میں کامیابی کے بعد تعلیمی بجٹ میں نمایاں اضافہ کریں گے، تعلیمی اداروں کے بجٹ میں کٹوتی قوم کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں