ڈپٹی کمشنر ننکانہ

تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات،اساتذہ اور ملازمین کیلئے ماسک کو لازمی قرار دیدیاگیا

ننکانہ صاحب(عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد کی ہدائت پر سی ای او ایجوکیشن ننکانہ احسن فرید نے ضلع بھر کے سرکاری نجی تعلیمی اداروں میں سموگ کے متعلق آگاہی کیلئے زیر وپیریڈ اور طلبائ و طالبات،اساتذہ اور ملازمین کیلئے ماسک کو لازمی قرار دیدیا، سی ای او کی طرف سے ڈی ای اوز،ڈپٹی ڈی ای اوز،اے ای اوز اور تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کردیں،جن میں کہا گیا ہے

سکولوں میں گرد و غبار کو جھاڑو کی بجائے گیلے کپڑے سے صاف کیا جائے،گھر سے باہر کی سرگرمیاں کم کی جائیں،کوڑا کرکٹ کو آگ نہ لگائیں،درختوں کے پتے نہ جلائیں،سی ای او ننکانہ نے سموگ کی روک تھام کیلئے ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے،کسی قسم غفلت اور لاپرواہی نہ برتی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں