مریم نواز

تعجب کی بات ہے چیئرمین پی ٹی آئی نے ملعون رشدی کا مقدمہ لڑنے والا وکیل کرلیا، مریم نواز

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آر گنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ تعجب کی بات چیئرمین پی ٹی آئی نے ملعون رشدی کا مقدمہ لڑنے والا وکیل کرلیا۔

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہاکہ کتنے تعجب کی بات ہے کہ اپنی نمائندگی کرنے کیلئے عمران خان نے اسی وکیل کا انتخاب کیا جس نے ملعون سلمان رشدی کا مقدمہ لڑا تھا،یہی عمران خان کا دوہرا چہرہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں ریاست مدینہ کے جھوٹے دعوے اور باہر کی دنیا میں اسلام مخالف لابی سے مدد کی اپیل۔ انہوںنے کہاکہ سلمان رشدی دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کا باعث ہے اور اگر انہی لوگوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف ساز باز کرنا ہے تو ریاستِ مدینہ کا دعویٰ کیوں؟ منافقت کی بھی حد ہوتی ہے!۔

اپنا تبصرہ بھیجیں