ترک صدر

ترک صدر کا کورونا پر قابو پانے کے لیے ماہِ رمضان میں سخت اقدامات اٹھانے کا اعلان

اسلام آباد (عکس آن لائن)ترک صدر طیب اردوان نے کورونا پر قابو پانے کے لیے ماہِ رمضان میں سخت اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ہے جس میں ملک بھر میں ہفتہ وار لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ترکی میں رمضان کے دوران اجتماعی افطار، سحری اور دیگر اجتماعات پربھی پابندی عائد کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ترکی کے تمام صوبے کورونا سے بری طرح متاثر ہیں جو انتہائی ہائی رسک زون میں ہیں جب کہ استنبول اورانقرہ کو بھی وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں