افغان طالبان

ترک افواج بھی ملک سے نکل جائیں، افغان طالبان

کابل (عکس آن لائن)افغان طالبان نے کہا ہے کہ ترک افواج بھی افغانستان سے نکل جائیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے بتایاکہ امریکا کے ساتھ امن ڈیل کے تحت افغانستان میں تعینات تمام غیر ملکی افواج کا انخلا ہو جانا چاہیے۔ قبل ازیں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ملک ترکی نے پیشکش کی تھی کہ امریکی اور نیٹو افواج کے واپس جانے کے بعد بھی ترک افواج کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی حفاظت کے لیے افغانستان قیام کر سکتی ہیں۔ افغانستان میں تعینات ترک افواج بھی نیٹو مشن کا حصہ ہیں۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق تمام غیر ملکی افواج گیارہ ستمبر تک افغانستان سے نکال لی جانا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں