پومپیو

ترکی کے حالیہ اقدامات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا، پومپیو

پیرس (عکس آن لائن)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ترکی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور خطے میں حالیہ اقدامات سے نمٹنے کے لیے امریکا اور یورپ کو مل کر کام کرنا ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات پیرس میں ایک فرانسیسی اخبار سے بات چیت کے دوران کہی۔ پومپیو کے بقول صدر ایمانوئل ماکروں ان کی اس بات سے متفق ہیں کہ ترکی کے چند حالیہ اقدامات انتہائی جارحانہ ہیں۔ بحیرہ روم اور لیبیا میں ترک عسکری مداخلت پر مغربی ممالک تشویش کا شکار ہیں۔ پومیو ان دنوں کئی ممالک کے دورے پر ہیں۔ گزشتہ روز وہ فرانسیسی صدر ماکروں سے بھی ملے تاہم اس بارے میں زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں