چینی  وزارت خارجہ

ترقی یافتہ ممالک کو کاربن اخراج میں نمایاں کمی لانے میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے، چینی  وزارت خارجہ

بیجنگ(عکس آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے انتیس تاریخ کو یومیہ پریس کانفرنس میں حال ہی میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی جانب سے پیش کردہ 2023 کے لیے  کاربن اخراج کے فرق کی رپورٹ کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں، شدید موسمی واقعات کے مسلسل رونما ہونے اور آب و ہوا کی تبدیلی کے نمایاں منفی اثرات کے ساتھ،  یہ رپورٹ ایک بار پھر ہمیں یاد دلاتی ہے کہ آب و ہوا کی تبدیلی کے خلاف عالمی ردعمل کافی نہیں ہے.

 وانگ وین بین نے نشاندہی کی کہ ایک ذمہ دار بڑے ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے ، چین نے عالمی آب و ہوا کی حکمرانی میں فعال طور پر حصہ لیا ہے ، مقررہ وقت سے پہلے 2020 کے آب و ہوا کے عمل کا ہدف پورا  کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین  کاربن کے اخراج کی شدت میں دنیا میں سب سے زیادہ کمی حاصل کرے گا  اور  عالمی تاریخ میں سب سے کم وقت میں کاربن  پیک  سے کاربن  نیوٹریلٹی  بھی   حاصل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین کی موجودہ موسمیاتی پالیسی  اور اقدامات  اس کی   منزل   پیرس معاہدے کے طویل مدتی درجہ حرارت  کنٹرول کے اہداف  سے مکمل طور پر مطابقت رکھتے ہیں، تاہم، ترقی یافتہ ممالک کی کاربن  اخراج میں کمی کی کوشش  کافی نہیں    اور انہیں   2050 سے بہت پہلے خالص صفر اخراج حاصل کرنے، ترقی پذیر ممالک کے لئے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے گنجائش پیدا کرنے،  فنڈنگ، ٹیکنالوجی اور صلاحیت سازی کے معاملے میں  اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے اور مکمل طور پر پورا کرنے میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہئے، تاکہ ٹھوس اقدامات کے ساتھ پیرس معاہدے کے درجہ حرارت پر قابو پانے کے اہداف کو حاصل کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں