سردار عثمان بزدار

ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا‘ وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (نمائندہ عکس)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

ملاقات کرنے والوں میں عبدالرحمان خان، چودھری عادل پرویز گجر،گلریز افضل گوندل،عمر فاروق اور رانا شہباز احمد شامل تھے۔عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن ساڑھے 3برس سے واویلا مچا رہی ہے، ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پراپیگنڈہ کر کے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی تاہم حکومت کو عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے تمام انتظامی اقدامات اٹھا رہے ہیں، حکومتی اقدامات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم ہوئی ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کے لیے آئے ہیں، بدقسمتی سے یہ عناصرملک کو عدم استحکام کی طرف لے جا کر دشمن کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن عوام کیلئے نہیں،صرف اقتدار کیلئے شور مچا رہی ہے، یہ ملک و قوم کے مفادات کو زک پہنچانے والے رہبر نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے نازک حالات میں قوم کوتقسیم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں