ہائر ایجوکیشن کمیشن

ترقیاتی پروگرام کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 27 ارب 7 کروڑ روپے جاری

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزات منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 27 ارب 7 کروڑ 17لاکھ روپے کے فنڈزجاری کردیئے ہیں،

حکومت نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران29 ارب 19 کروڑ 68 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پیاس اسلام آباد کے لئے 13کروڑ 60لاکھ، چارسالہ واٹر ریسورس پروگرام کے لیے 21کروڑ،فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ترقیاتی کاموں کے لیے 22کروڑ 94لاکھ،لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے لیے 44کروڑ 31لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں