نیئر بخاری

تحقیقاتی رپورٹ نے وزیراعظم کی گڈ گورنس کا بھانڈا پھوڑ دیا، نیئر بخاری

لاہور(عکس آن لائن ) سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہا ہے کہ چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی گڈ گورنس کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں سیکریٹری جنرل پی پی پی نیر بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی حکومتیں چینی بحران کی ذمہ دار قرار دی گئی ہیں،انکوائری رپورٹ میں منافع خور وزیر آعظم کے مالی مددگار اور انتخابی سرمایہ کار نکلے ہیں اور عمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں کو ذمہ دار قرار دیاگیا ہے۔

نیر بخاری نے کہا کہ نائب وزیراعظم چینی گندم بحران کے براہ راست ذمہ دار ہیں کرپشن ریس میں حکومتی حصہ دار بدستور درجہ اول پر ہیں،ریاست مدینہ کے دعویٰ کی آڑ میں مالیاتی ڈاکہ زنی چوری لوٹ کھسوٹ اور جھوٹ وطیرہ بنا لیا گیا ہے قوم دہرا مالی فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی منتظر ہے۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی سے کپتان اور ڈپٹی وزیراعظم سمیت ذمہ داران کا بچ نکلنا محال ہے قانون کا یکساں نفاذ اور ایک ہی معیار عمران خان اور نیب کا امتحان ہے کسی چور کو نہیں چھوڑوں گا کا وعدہ پورا کرنے کا اب سنہری موقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں