تحریک انصاف

تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ کا صالح محمد کی گرفتاری کے خلاف پارلیمنٹ کے گیٹ پر احتجاج ، رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد(نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ نے صالح محمد کی گرفتاری کے خلاف پارلیمنٹ کے گیٹ پر احتجاج کرتے ہوئے صالح محمد کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔ منگل کو ارکان پارلیمنٹ نے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی صالح محمد کی گرفتاری اورتضحیک آمیز رویے کے خلاف احتجاج کیا ۔پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی رکن قومی اسمبلی صالح محمد کو الیکشن کمیشن کے باہر سے گرفتار کیا تھا،صالح محمد کی پولیس کی حراست میں گلے میں لٹکتی تصویر وائرل ہونے پر پولیس پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

احتجاج میں اسد عمر ، پرویز خٹک ، شاہ محمود قریشی ،اسد قیصر،علی محمد،شیخ راشد شفیق،علی نواز اعوان سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے ،پی ٹی آئی کے رہنماوں کی جانب سے آئی جی اسلام آباد کے خلاف نعرے بازی کی گئی ،صالح محمد کو رہا کرو،اعظم سواتی کو انصاف دو کے نعرے کے لگائے ۔پی ٹی آئی رہنمائوں نے پارلیمنٹ گیٹ سے سپریم کورٹ تک مارچ مارچ کیا ۔بعد ازاں پی ٹی ائی رہنمائوں نے سپریم کورٹ کے باہر بھی احتجاج کیا اور موجودہ حکومت اور رانا ثناء اللہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں