عثمان بزدار

تحریک انصاف کی قیادت عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، عثمان بزدار

لاہور(عکس آن لائن) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے مخالفت برائے مخالفت میں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھٹیا سیاست کی، عوام کے سامنے بلند و بانگ دعوی کرنے والوں کی قلعی کھل چکی ہے۔

عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے کورونا کے غیر معمولی حالات میں بھی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا، مایوس اپوزیشان نے ہر قومی مسئلے پر عوام کو مایوس کیا ہے، اپوزیشن نے اپنی تمام توانائی صرف زبانی جمع خرچ پر صرف کی، اپوزیشن کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ بیان بازی سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کیلئے ان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے، تحریک انصاف کی قیادت عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، ہم کل بھی عوام کے ساتھ تھے، آج بھی ساتھ ہیں، آئندہ بھی ساتھ رہیں گے، اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں