ثانیہ نشتر

تحریک انصاف کی رہنما چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ثانیہ نشتر نے استعفیٰ دےدیا

اسلام آباد (نمائندہ عکس)چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ثانیہ نشتر نے استعفیٰ دے دیا۔ثانیہ نشتر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ بطور چیئرپرسن بی آئی ایس پی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ پسماندہ لوگوں کی خدمت کرنا ایک بہت بڑا اعزاز رہا ہے عمران خان مجھے موقع دینے کے لیے شکریہ! آپ کی قیادت میں ملک کے لیے کام کرنا ایک اعزاز ہے۔اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان نے این اے 95 میانوالی ون سے رکن اسمبلی کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دو ٹوک پیغام میں کہا میں ان چوروں کیساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پر 16ارب کا ایک اور 8 ارب کا ایک کرپشن کیس ہے، ایسا آدمی سلیکٹ یا الیکٹ ہوگا تو ملک کی اس سے بڑی توہین نہیں ہو سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں