ترین گروپ

تحریک انصاف چھوڑنے والوں کو ترین گروپ میں لانے کیلئے 3رکنی کمیٹی قائم

لاہور(عکس آن لائن)جہانگیر ترین نے تحریک انصاف چھوڑنے اور دیگر سیاسی رہنماﺅں سے رابطوں میں تیزی لانے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، جس میں عون چودھری، سردار تنویر الیاس اور اسحاق خاکوانی شامل ہیں، کمیٹی ارکان سیاسی رہنماﺅں کو ترین گروپ میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے،

ترین گروپ نے خیبرپختونخوا سے پرویز خٹک سمیت دیگر شخصیات کو شامل کرنے کیلئے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، فواد چودھری اور فردوس عاشق اعوان پہلے سے ہی رابطے میں ہیں، سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان گروپ کے ارکان بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں