تحریک انصاف

تحریک انصاف نے وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے کامعاملہ سینیٹ اٹھادیا

اسلام آباد(عکس آن لائن)تحریک انصاف نے وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے کامعاملہ سینیٹ اٹھادیا،ڈرون حملے پر مولوی اور پشتونوں کے نام پر ووٹ لینے والے علی وزیراو رمحسن داوڑخاموش ہیں ، عمران خان گولیاں کھاکر پاکستان میں ہے ان کا لیڈر گولی دے کر بیرون ملک چلاگیا ہے،بنچ ٹوٹ گیا مگرانصاف کی امید چیف جسٹس نہ ٹوٹنے دینا۔تحریک انصاف کے لاپتہ رہنمااظہر مشوانی کامعاملہ سینیٹ میں اٹھادیاگیا بلوچستان کے سینیٹرز نے مردم شماری میں ایک ماہ کی توسیع کرنے کی درخواست کردی۔جمعہ کو سینیٹ کااجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالیاں ہورہی ہیں، آزادی رائے اور صحافت پر حملے ہورہے ہیں ۔آئین کو رد کیا جا رہا ہے اس پر بات کرنی ہے عدالتوں پر حملہ کیا جا رہا ہے خاص طور پر چیف جسٹس پر اس پر بات کرنی ہے ۔

اپوزیشن کے کہنے کے باوجود سپریم کورٹ کے حوالے سے بل کو قائمہ کمیٹی کو نہیں بھیجا گیا۔شخصیات کے لیے قانون سازی کی گئی ہے ہمارا کام عوام کے لیے قانون سازی ہے انہوں نے اس سے پہلے بھی شخصیات کے لیے قانون سازی کی۔ انہوںنے عمران خان سے این آر او مانگا، فیٹف کی قانون سازی کی انہوں نے مخالفت کی کہ نیب ترمیم کریں گے تو ہم ساتھ دیں گے اور مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کیا۔عمران خان گولیاں کھاکر پاکستان میں ہے ان کا لیڈر گولی دے کر بیرون ملک چلاگیا ہے ۔عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کی انہوں نے کابینہ بھرو تحریک شروع کی ۔اظہر مشوانی کو انصاف دیا جائے ۔

بنچ ٹوٹ گیا مگرانصاف کی امید چیف جسٹس نہ ٹوٹنے دینا۔طاہر بزنجو ،مولولی فیض محمد اور سرفرا ز بگٹی نے کہاکہ بلوچستان میں مردم شماری میں ایک مہینے کی توسیع کی جائے وزیراعظم سے بھی درخواست کی جائے ۔ چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم سے معاملہ اٹھانے کی یقین دہانی کردی۔سینیٹرزرقا تیمور نے کہا کہ اظہر مشوانی کا پتہ نہیں چل رہا کہ وہ کہاں ہیں اس حوالے سے پورے پاکستان میں احتجاج کیاجائے گا۔سینیٹردوست محمد خان نے کہاکہ ہمارے علاقے وزیرستان میں چند دن پہلے ڈران حملہ ہواہے اس پر مولوی ، محسن داوڑ اور علی وزیر بات نہیں کرتے ہیں ۔علی وزیر اور محسن داوڑ پشتوں کے نام پر ایوان میں آئے ہیں آج خاموش ہے پیسے کی چمک نے ان کو خاموش کردیاہے ۔ پی ڈی ایم بھی خاموش ہے اور ذرداری قاتل کے گود میں اب بیٹھے ہوئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں