اسد عمر

تحریک انصاف نے اسلام آباد میٹرو سروس کا افتتاح ڈرامے بازی قرار دے دیا

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) تحریک انصاف نے اسلام آباد میٹرو سروس کا افتتاح ڈرامے بازی قرار دے دیا ہے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے وزیراعظم کی ڈرامہ بازی کا پردہ چاک کرتے ہوئے منصوبے کے اپریل کے پہلے ہفتے میں آغاز کے متعلق سی ڈی اے کی پریس ریلیز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ 10 مارچ کو جاری بیان میں سی ڈی اے نے منصوبے کے اپریل کے پہلے ہفتے میں آغاز کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جنابِ وزیراعظم! آتے ہیں ڈرامہ بازی شروع؟ جس منصوبے کے افتتاح کا ڈرامہ آپ فرما رہے ہیں، سی ڈی ای پہلے ہی سے اس کا اعلان کرچکا ہے۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ سی ڈی اے نے 2 ماہ پہلے پریس ریلیز جاری کی اور بتایا کہ میٹرو اپریل کے پہلے ہفتے میں چلنا شروع ہوجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں