عرفان کھوسٹ

تجربہ کار لوگ نہ ہونے کی وجہ سے اسٹیج ڈرامہ بدحالی کا شکار ہے ‘ عرفان کھوسٹ

لاہور ( عکس آن لائن) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈرامے کی بہتری کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں،تجربہ کار لوگ نہ ہونے کی وجہ سے اسٹیج ڈرامہ بدحالی کا شکارہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ اسٹیج کے ان تمام سینئر اداکاروں جنہوںنے اسٹیج پر ڈرامے کو اصل شکل میں پیش کیا ان کواب کمرشل ڈرامے سے دور کر دیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ تجربہ کار لوگ نہ ہونے کی وجہ سے اسٹیج ڈرامہ بدحالی کا شکار ہے ۔

عرفان کھوسٹ نے کہا کہ آج اسٹیج ڈرامہ صرف ڈانس تک ہی محدود ہو چکا ہے اور مجھے حیرت ہوتی ہے کہ جب کسی ڈرامے میں گانوں کی بھرمار ہو گی تو پھر ڈرامہ کہاں ہو گا؟ ۔ انہوںنے کہا کہ میں مایوس نہیں ہوا ،اسٹیج ڈرامے کیلئے میرے سمیت بہت سے سینئر اداکاروںنے اپنا خون جگر دیا ہے اور اسکو لاوارث نہیں چھوڑ سکتے ،اپنی ہمت کے مطابق جہاں تک بھی ہو سکے اسٹیج ڈرامے کی بہتری کیلئے اقدام کریںگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں