سعد رفیق

تبدیلی سرکار تباہی سرکار ثابت ہوئی‘ سعد رفیق

لاہور (نمائندہ عکس)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار تباہی سرکار ثابت ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ تبدیلی سرکار تو تباہی سرکار ثابت ہوئی، پی ٹی آئی حکومت کا ٹڈی دَل سب کچھ چٹ کرگیا ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں سعد رفیق لکھتے ہیں کہ اتحادی اور تمھارے باضمیر ساتھی قومی بربادی میں حصہ داربننے کو تیار نہ تھے۔انہوں نے لکھا کہ ایمپائرنیوٹرل ہوئے اور 17 اتحادیوں ، 20 ضمیر کے قیدی ممبران نے بازی پلٹ دی۔سعد رفیق نے مزید لکھا کہ الزامات ہوا میں لہرانے کے بجائے عدالت میں ثابت کرو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں