فلسطین کو آزاد

تاریخ سے سبق سیکھیں اورفلسطین کو آزاد کردیں ، ثمینہ پیرزادہ

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے گیارہ روز تک فلسطینیوں پر مسلسل جاری رہنے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ سے سبق سیکھیں اورفلسطین کو آزاد کردیں ۔

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے ٹوئٹر پر فلسطین میں گیارہ روز تک جاری رہنے والی اسرائیلی جارحیت پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ثمینہ پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘غزہ میں تشدد بند کیا جائے۔’انہوں نے اسلام کی تاریخی فتوحات کی جانب توجہ دلاتے ہوئے لکھا کہ ‘ تاریخ سے سبق سیکھیں اورفلسطین کو آزاد کردیں ۔’اداکارہ نے لکھا کہ ‘انسانیت کو دہشت گردی سے باز رکھیں، لوگوں کو مزید نوآبادکاری نہیں کرنی ہے ۔’

اپنا تبصرہ بھیجیں