تارامیراکی فصل

تارامیراکی فصل کو وبائی جھلسا سے بچانے کے لئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن )محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو تارامیراکی فصل کو وبائی جھلسا سے بچانے کے لئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ کاشتکار بہترپیداوار کے لئے تارامیراکی فصل کو مختلف بیماریوں کے حملے سے بچانے کے لئے محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف یاماہرین زراعت کی مشاورت سے بروقت اقدامات کریں تاکہ انہیں بعدازاں کسی مشکل یاپریشانی کاسامنانہ کرناپڑے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصوراحمدنویدامجدنےبتایا کہ تارامیراکی فصل کے پتوںٹہنیوں پھلیوں پر وبائی جھلسا کی بیماری کے حملہ سے سیاہ بھورے دھبے پڑجاتے ہیں اورشدیدحملہ کی صورت میںپھلیاں پتلی اور چھوٹی رہ جاتی ہیں اس لئے کاشتکاروں کو پودوں کا بغورمعائنہ کرتے رہنا چاہئیے جڑی بوٹیوں اور بیماری سے متاچرہ پودوں کو نکال کر فوری تلف کردیناچاہئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں