سنتھیا رچی

بے نظیر سے متعلق باتیں مجھے رحمان ملک نے بتائیں،سنتھیا رچی

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) امریکی شہری سنتھیا رچی نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے،

کہ سابق وزیراعظم بے نظیر سے متعلق باتیں مجھے رحمان ملک نے بتائیں،

میرے اصل ٹوئٹ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا ،

اس کا مقصد کسی بھی فرد بالخصوص مرنے والی خاتون کی بےعزتی کرنا نہیں تھا۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سنتھیا رچی نے کہا کہ میرے ساتھ 2011 میں جو کچھ ہوا،

اس متعلق امریکی سفارتخانے کے ذریعے آگاہ کر دیا تھا ،

اور میں اب بھی امریکن سٹیزن سروسز کے ساتھ رابطے میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جس شخص نے مجھ پر حملہ کیا وہ پی پی دور میں ملک کا طاقت ور شخص تھا .

مگر پاکستانی حکام کو اس واقعے کے بارے میں بتانے کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی تھی۔

اپنی ٹوئٹ پر ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر سے متعلق باتیں مجھے اس وقت کے وزیرداخلہ رحمان ملک نے بتائیں .

لیکن میرے اصل ٹوئٹ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا ہے ،

حالانکہ اس کا مقصد کسی بھی فرد بالخصوص مرنے والی خاتون کی بےعزتی کرنا نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں