لاہور (عکس آن لائن)مایہ ناز لیگ اسپنر عبدالقادر کے صاحبزادے اور قومی کرکٹر عثمان قادر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔عثمان قادر نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں دی، انہوں نے بیٹی کی ہلکی سی جھلک شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی۔انہوں نے کہا کہ بیٹی کی پیدائش کی صورت میں مجھے ایک خوبصورت معجزہ عطا ہوا ہے، یہ میری زندگی کی خوشیوں میں سے ایک بڑی خوشی ہے۔عثمان قادر نے لکھا کہ بیٹی کی پیدائش نے میری خوشیوں میں دوگنا اضافہ کردیا ہے۔قومی کرکٹر کے اس پیغام پر انہیں مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ اللہ صحت والی زندگی عطا کرے۔سہیل تنویر نے بھی عثمان قادر کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین-فرانس سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ ، پیرس میں افرادی و ثقافتی تبادلوں کی سرگرمی کا انعقاد
- “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (بین الاقوامی ورژن) ،فرانسیسی مین اسٹریم میڈیا پہ نشر کیا جا رہا ہے
- “یوم مئی” کی تعطیلات میں چین کی معیشت میں بہتری کا رجحان
- پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی’مریم اورنگزیب
- بانی پی ٹی آئی نے جس ادارے کے خلاف سازش کی آج وہیں سے بھیک مانگ رہے ہیں، شرجیل میمن