غیر قانونی

بیرون ملک ویزوں کیلئے درخواستیں دینے والے تارکین وطن کو بڑا ریلیف ، گرفتار نہیں کیا جائیگا

پشاور(عکس آن لائن) پاکستان سے بیرون ملک ویزے کے لئے درخواست دینے والے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو بڑا ریلیف مل گیا۔

خیبرپختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ بعض غیر قانونی غیرملکیوں کو گرفتاری سے مستثنی قرار دیا گیا ہے، وہ لوگ جنہوں نے دیگر ممالک کے سفارتخانوں کو ویزے کے لیے درخواستیں دی ہے ان کو گرفتار نہ کیا جائے۔

کے پی حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی کچھ وجوہات کی بنا پر اپنے وطن نہیں جانا چاہ رہے جبکہ بعض غیر قانونی مقیم افراد نے ویزے کے حصول کے لیے مختلف ممالک کے سفارتخانوں میں درخواستیں دی ہیں۔

خیبر پختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کی درخواسیں ابھی پراسیس میں ہیں اسلئے انہیں گرفتاری سے استثنی حاصل ہے ، وزارت داخلہ کے حکم پر فہرستیں محکمہ پولیس و تمام کمشنرز کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں