فردوس عاشق اعوان

بیرون ملک بیٹھ کر حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والے ملک آکر سیاست کریں،فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ (عکس آن لائن) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم ڈھا کر بھارت ان کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہا ہے، عالمی ادارے آج بھارت کے سیکولر ازم کے دعوے کی نفی کررہے ہیں۔

مودی سرکار کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، پاکستان بھارت میں بسنے والے اپنے مظلوم بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے ،بین الاقوامی سطح پر عمران خان کا بھارت سے متعلق بیانیہ درست تسلیم کیا جارہا ہے، امن دشمن بھارتی سوچ کو کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہوگا، بیرون ملک بیٹھ کر حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والے ملک آکر سیاست کریں، پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام کے لئے منتخب نمائندے اپنا کردا ادا کریں، اپوزیشن جمہوریت میں اپنا آئینی کردار ادا کرے، حکومت نے سولہ ماہ کے دوران کرپشن کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ہیں کرپشن کے خلاف جہاد کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت میں یوم جمہوریہ کے موقع پر یوم فتور منا کر اقلیتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم ڈھا کر بھارت ان کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے آج بھارت کے سیکولر ازم کے دعوے کی نفی کررہے ہیں۔ مودی سرکار کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ بھارت میں اقلیتوں کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی اداروں کی نظریں بھارت پر ہیں۔ بھارت کی کشممیریوں کی حق خود ارادیت کو دبانے کی تمام کوششیں ناکام ہوئی ہیں۔ پاکستان بھارت میں بسنے والے اپنے مظلوم بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے بین الاقوامی سطح پر عمران خان کا بھارت سے متعلق بیانیہ درست تسلیم کیا جارہا ہے۔

آج دنیا کی نظریں پھر سے کشمیر پر جمی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکولر بھارت کا نعرہ آج دم توڑ رہا ہے بھارت نے اپنے سیکولر نعرے کو اپنے ہاتھوں دفن کردیا ہے۔ بھارت کو یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنی پالیسیوں کا از سر نو جائزہ لینا چاہئے۔ امن دشمن بھارتی سوچ کو کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہوگا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسی لاکھ کشمیری قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔ اتحادیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اتحادیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ سازشوں میں مصروف ٹولے کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی ہے۔

وزیراعظم عمران خان قوم کی امنگوں کے مطابق ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ بیرون ملک بیٹھ کر حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والے ملک آکر سیاست کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام کے لئے منتخب نمائندے اپنا کردا ادا کریں۔ منتخب نمائندے پاکستان کے عوام کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے حل کرنے کے لئے لائحہ عمل بنائیں۔

وزیراعظم عمران خان لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پارلیمنٹرینز سے مشاورت کریں گے ہر آنے والا دن پاکستان میں بہتری کی نوید لائے گا۔ اپوزیشن جمہوریت میں اپنا آئینی کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور اس کو آگے بڑھانے کے لئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ سیاسی پارٹی ڈسپلن پر چلتی ہے جبکہ تنقید پارٹی اجلاس میں ہونی چاہئے۔ اختلاف رائے ہونی چاہئے لیکن اس کا بھی طریقہ کار ہے حکومت نے سولہ ماہ کے دوران کرپشن کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ہیں کرپشن کے خلاف جہاد کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں