صدر مملکت

بیرون ملک برآمد کیا جانیوالا کینو ذائقے کے اعتبار سے بہترین ہے،صدر مملکت

اسلام آباد(عکس آن لائن)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ بیرون ملک برآمد کیا جانیوالا کینو ذائقے کے اعتبار سے بہترین ہے،سرگودھا چیمبر آف کامرس کینو کی برآمد سے ملکی معیشت میں اہم حصہ ڈال رہی ہے،تھوڑی سرمایہ کاری سے پھلوں کی پیداوار کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

اتوار کو ایوان صدر میں کینو کی نمائش کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بیرون ملک برآمد کیا جانیوالا کینو ذائقے کے اعتبار سے بہترین ہے،سرگودھا چیمبر آف کامرس کینو کی برآمد سے ملکی معیشت میں اہم حصہ ڈال رہی ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ زرعی شعبہ ملک میں 42فیصد ملازمت کے مواقع پیدا کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر کے پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے،تھوڑی سرمایہ کاری سے پھلوں کی پیداوار کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ یونیورسٹیوں میں ایسی تعلیم کی ضرورت ہے جو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہو۔ انہوںنے کہاکہ کینو میں ویلیو ایڈیشن کی ضرورت ہے،کینو کا جوس نکال کر برآمد کیا جا سکتا ہے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ پھلوں کے ہرمرحلے سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ پھلوں کے چھلکوں کو بھی ضائع نہیں کیا جانا چاہیے،کاروبار میں آسانیاں پیدا کر کے ٹیکسٹائل صنعت کو بحال کیا،کاروباری اداروں کے تعاون سے برآمدات بہتر ہوئیں،بیرون ملک سفارتخانوں نے بھی پھلوں کی برآمدات میں اہم کردار ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں