بیرسٹر گوہر علی خان

بیرسٹر گوہر نے انٹرا پارٹی الیکشن سرٹیفکیٹ کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد (عکس آن لائن)بیرسٹر گوہر نے انٹرا پارٹی الیکشن سرٹیفکیٹ کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے جلد انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

درخواست میں کہاگیاکہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو ایک ماہ سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے، الیکشن کمیشن دیگر سیاسی جماعتوں کو انٹرا پارٹی الیکشن سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے،

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن پر کوئی اعتراض عائد نہیں کیا،الیکشن کمیشن جلد پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفکیٹ جاری کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں