عالمی انسانی حقوق

بیجنگ میں عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی پر اعلیٰ سطح فورم منعقد کیا جائے گا

بیجنگ (عکس آن لائن)گلوبل ہیومن رائٹس گورننس سے متعلق اعلیٰ سطح فورم 14 سے 15 جون تک بیجنگ میں منعقد ہوگا جس میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں سمیت تقریباً 100 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے 300 سے زائد چینی اور غیر ملکی مہمان شریک ہوں گے۔

منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
فورم کا موضوع “مساوات، تعاون، ترقی: ویانا اعلامیے کے 30 سال اور ایکشن پروگرام اور گلوبل ہیومن رائٹس گورننس” ہو گا۔ افتتاحی تقریب اور کل رکنی اجلاس کے علاوہ فورم “بین الاقوامی تعاون اور عالمی انسانی حقوق کی حکمرانی”، “گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو اور ترقی کے حق کا حصول”، “گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اینڈ ہیومن رائٹس پروٹیکشن”، “اقوام متحدہ کے انسانی حقوق میکانزم اور گلوبل ہیومن رائٹس گورننس” اور “ڈیجیٹل دور میں انسانی حقوق کے تحفظ” جیسے موضوعات پر پانچ ذیلی فورم منعقد کرے گا۔

اس فورم کا اہتمام چین کی اسٹیٹ کونسل کے انفارمیشن آفس، وزارت خارجہ اور چائنا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں