حماس

بیت المقدس کی تلواراسرائیل کے آبادکاری قانون کابہترین ردعمل ہے،حماس

مقبوضہ بیت المقدس (عکس آن لائن)تحریک مزاحمت حماس نے مقبوضہ بیت المقدس کی تلوار جنگ کو اسرائیل کے آبادکاری کے قانون اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسکی خلاف ورزیوں کا بہترین ردعمل قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حماس نے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ بیت المقدس کے لئے اپنی بغاوت جاری رکھے اور مقدس شہر اور مسجد اقصی میں اپنے عوام کے خلاف اسرائیل کی جاری جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں اور انہوں نے مقدس شہر کے دفاع کے لئے ہر روز کی قربانیوں کا خیرمقدم کیا۔

تحریک نے عرب اور اسلامی دنیا پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصی اور القدس کی شناخت کی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے فیصلہ کن طور پر کھڑے ہونے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ، جس نے مسجد اقصی کو ناپاک کرنے اور غزہ کے بچوں کو مارنے کے لئے حوصلہ افزائی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں