بہاریہ کماد

بہاریہ کماد کی کاشت کیلئے 3 سے4 مرتبہ عام ہل چلا کر زمین کو خوب بھربھراکرنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو بہاریہ کماد کی کاشت کیلئے سب سائیلرکے ذریعے گہری کھیلیاں بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار 10 سے12 انچ والی کھیلیوں کیلئے 2مرتبہ گراس چیزل ہل یا ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اوراگر 18انچ تک گہری کھیلیاں بنانی ہوں تو اس کیلئے سب سائیلر کااستعمال کیاجائے اور بعدازاں ضرورت کے مطابق 3 سے4 مرتبہ عام ہل چلا کر زمین کو خوب بھربھرا کردیا جائے نیز زمین کی بہتر تیاری کیلئے ہر تین سال بعد ایک دفعہ سب سائیلر کااستعمال کیاجائے تاکہ زمین کو زیادہ گہرائی تک تیار کرنے میں مدد مل سکے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار بہاریہ کماد کی کاشت فروری سے وسط مارچ تک مکمل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار کماد کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی اپنائیں تاکہ فی ایکڑ پیداوارمیں اضافہ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ کماد کی اچھی پیداوار کیلئے ایسی بھاری میرا زمین جس میں پانی کا مناسب نکاس موجود ہو کا انتخاب کیاجائے تاہم بہاریہ کماد کی کاشت میرا اور ہلکی میرازمین پر بھی کی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں