بہاریہ مکئی

بہاریہ مکئی کی شاندار پیداوار کے حصول کے لئے کھادوں کے شیڈول اور مقدار کا اعلان

قصور۔ (عکس آن لائن):محکمہ زراعت نے بہاریہ مکئی کی شاندار پیداوار کے حصول کے لئے کھادوں کے شیڈول اور مقدار کا اعلان کردیاہے اور کہاہے کہ کاشتکار ہائبرڈبہاریہ مکئی کی بھرپورپیداوار حاصل کرنے کیلئے کھادوں کے انتخاب و استعمال کے وقت زمین کے تجزیہ کے بعد محکمہ کی سفارشات پر عمل کریں تاکہ بمپرکراپ کاحصول ممکن ہوسکے۔

ترجمان محکمہ زراعت قصور نےاے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار زرخیززمین میں بہاریہ مکئی کی ہائبرڈ اقسام کیلئے بوائی کے وقت دوبوری ڈی اے پی ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ جبکہ فصل کی اونچائی ایک فٹ ہونے پر ایک بوری یوریا اڑھائی سے تین فٹ ہونے پر ایک بوری یوریا اور پھول آنے سے قبل ایک بوری یوریا فی ایکڑ ڈالیں۔ انہو ں نے بتایا کہ درمیانی زرخیز زمین میں بہاریہ مکئی کی ہائبرڈاقسام کیلئے بوائی کے وقت اڑھائی بوری ڈی اے پی ڈیڑھ بوری پوٹاشیم سلفیٹ اور آدھی بوری یوریا فی ایکڑ جبکہ فصل کی اونچائی ایک فٹ ہونے پر ایک بوری یوریا اوراڑھائی سے تین فٹ ہونے پر ایک بوری یوریا اور پھول آنے سے قبل ایک بوری یوریا فی ایکڑڈالیں۔\

اپنا تبصرہ بھیجیں