بہاریہ مکئی

بہاریہ مکئی کو گڑوں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کو مناسب دانہ دار اور زہروں کے استعمال کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)بہاریہ مکئی کو گڑوں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کو مناسب دانہ دار اور زہروں کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار بہاریہ مکئی کی فصل پر گہری نظررکھیں اور اگرکسی جگہ پر کسی بیماری یا کیڑے مکوڑے کا حملہ نظرآئے تو فوری طورپر محکمہ زراعت توسیع کے مقامی فیلڈسٹاف کی مشاورت سے مناسب دانہ دار زہروں کا استعمال کیاجائے تاکہ فصل کو نقصان کی معاشی حد سے بچایاجاسکے۔

ترجمان محکمہ زراعت نےبتایا کہ بہاریہ مکئی کی فصل کی حسب ضرورت مناسب وقفے سے آبپاشی جاری رکھنی چاہئیے خاص کر بورآنے پر کسی صورت میں پانی کی کمی نہ آنے پائے کیونکہ اس سے فصل متاثر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار بورآنے پر کھیت کو ہمیشہ تروتازہ حالت میں رکھیں تاکہ دانہ بننے میں مددمل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں