بہاریہ مکئی

بہاریہ مکئی پر کونپل کی مکھی کے حملہ سے بچا کےپیشگی تدارک کیلئے دانہ دار زہروں کے انتخاب کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ ماہ اپریل کے دوران بہاریہ مکئی پر کونپل کی مکھی کا حملہ ہوسکتاہے لہذاکاشتکار کونپل کی مکھی کے حملہ سے بچا اور فصل کو پہنچنے والے متوقع نقصان کے پیشگی تدارک وکیمیائی طریقہ انسداد کےلئے دانہ دار زہروں کاانتخاب کریں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت توسیع کے مقامی عملہ کی مشاورت کے بغیر زہریلی ادویات کے سپرے سے گریزکریں کیونکہ اس سے جہاں ضرررساں کیڑے مرنے کا امکان ہوتاہے وہیں فصل کے دوست کیڑے بھی مرنے کا خدشہ ہوسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرل سے کاشتہ مکئی کی اچھی پیداوارحاصل کرنے کےلئے چھدرائی بھی اشدضروری ہے لہذاکاشتکار فصل کا معائنہ جاری رکھیں اور اگر کوئی کمزوریا بیمارپودا نظر آئے تو اسے فوری طورپر نکال دیناچاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ پودوں کا درمیانی فاصلہ کم ازکم 6 سے 7انچ اور پودوں کی تعداد34 سے 40 ہزار پودے فی ایکڑ ہونی چاہئیے

اپنا تبصرہ بھیجیں