بھنڈی

بھنڈی کو ہرقسم کی زمین میں کاشت کیاجاسکتاہے ، ترجمان محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ بھنڈی کو ہرقسم کی زمین میں کاشت کیاجاسکتاہے تاہم پانی کے بہترنکاس والی میرازمین نہایت موزوں ہے ۔

انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ مناسب وترآنے پرزمین کو نرم او ر بھربھرا کرنے کے بعد ہی بھنڈی کی کاشت کی جائے ۔انہوں نے بتایا کہ بھنڈی کی فصل مختلف طریقوں سے کاشت کی جاسکتی ہے اس کی کاشت کیلئے بہتراگاﺅ کا حامل بیج استعمال کیاجائے۔

انہوں نےبتایا کہ جڑی بوٹیوں کے موثرتدارک کیلئے بیجائی کے بعد اگاﺅ سے پہلے سپرے کریں۔انہوں نے کہا کہ زمین کی ساخت اور موسم کو مدنظررکھتے ہوئے آبپاشی کی جائے’پھول اور پھل کے مرحلہ پر پانی کی کمی نہ آنے دیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھنڈی کی فصل کاشت کے 45یا50دن بعد چنائی کے قابل ہوجاتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں