بھنڈی توری

بھنڈی توری کے بیج کو ڈائی تھین یا کوئی دوسرا پھپھوند کش زہر لگا کر کاشت کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن)ماہرین زراعت نے کسانوں کو آگاہ کیا ہے کہ بھنڈی توری کی پچھیتی کاشت کی صورت میں فصل پر جڑ کے اکھیڑاکی بیماری کے حملے کے شدید خدشات ہوتے ہیں لہٰذا بھنڈی توری کی پچھیتی کاشت سے قبل بیج کو پھپھوند کش زہرلگا لینا چاہیے۔

کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھنڈی توری موسم گرما کی ایک نقد آور اور مقبول ترین سبزی ہے۔انہوں نے بتایاکہ اس کی کاشت کا موزوں ترین وقت مارچ کے آخر اور اپریل کے پہلے ہفتہ تک ہوتا ہے کیونکہ پچھیتی بوائی کی صورت میں فصل پر جڑ اکھیڑاسمیت مختلف بیماریوں کے حملے کا خدشہ رہتا ہے لہٰذا کاشتکاروں کو چاہیے کہ بھنڈی توری کی پچھیتی کاشت سے قبل بیج کو ڈائی تھین یا کوئی دوسرا پھپھوند کش زہر لگا لیں۔انہوں نے کہاکہ اگر کھیت میں فصل پرپیلا روگ کی بیماری کی علامات ظاہر ہوں توفوری طور پر کانفیڈارکا سپرے بھی کیاجائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں