بھنڈی توری

بھنڈی توری کی کاشت بارے زرعی ماہرین کی اہم ہدایات جاری

سلانوالی(عکس آن لائن) زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ بھنڈی تور ی ایک ایسی اہم سبزی ہے جس میں حیاتین الف ب اور ج کے علاو ہ کیلشیم فاسفورس لوہا اورآئیوڈین بہت زیادہ مقدارمیں پائے جاتے ہیں، بھنڈی کی کاشت دو موسموں میں کی جاتی ہے،

بھنڈی کی پہلی فصل فروری مارچ میں کاشت کی جاتی ہے جب درجہ حرارت 25درجہ سینٹی گریڈ سے بڑھناشروع ہوجائے کیونکہ بیج کے ا چھے اگاؤکیلئے درجہ حرارت 25تا30سینٹی گریڈتک ہوناضروری ہے، کم در جہ حرارت پربیج کے شرح اگاؤمیں نمایاں کمی آتی ہے، فروری مارچ میں کاشت کی جانے و الی سے جولائی تک پھل دستیاب رہتا ہے دوسر ی فصل کیلئے بیج جون میں کا شت کیاجاتاہے جس سے پھل اگست تااکتوبرملتارہتا ہے بھنڈی توری کی کا شت سے ایک ماہ پہلے زمین میں اچھی طرح گلی سڑ ی گوبربحساب 20تا25ٹن فی ایکڑ ڈالین 2تا3مرتبہ ہل چلاکر کھادزمین میں اچھی طرح ملالیں،

بعدازاں آپیاشی کریں وتر آنے پر دومرتبہ ہل چلائیں کاشت کیلئے ز مین نرم بھر بھر ی اورہموارہونی چاہیے، بوقت کاشت سفارش کردہ کمیائی کھادیں زمین میں ڈال کروٹیں بنالیں وٹوں کاآپس میں فاصلہ 60سینٹی میٹررکھیں، بھنڈی کی پہلی فصل کیلئے 10تا12کلوگرام بیج فی ایکڑ جبکہ دوسری فصل کیلئے 8تا10کلوگرام بیج فی ایکڑدرکارہوگا، بیجوں کووٹوں کے علاوہ 75سینٹی میٹرچوڑی پٹریوں کی دونوں جانب بھی کاشت کیاجاسکتا ہے، بیج بوتے وقت خیال رکھیں کہ بیج2سینٹی میٹر سے زیادہ گہرائی میں کاشت نہیں کریں علاوہ ازیں بیج کی بوائی کے بعدپانی اس طرح لگائیں کہ بیجوں تک صرف نمی پہنچے وٹوں یہ پٹریوں کے اوپر پانی چڑھنے سے کرنڈ بن جاتے ہیں جس سے بیج کے اگاؤکاعمل متاثرہوتا ہے۔

جب فصل کی کونپلیں اچھی طرح نکل آئیں اور10سینٹی میٹراونچی ہوجائیں تواس طرح چھدرائی کریں کہ پودوں کاباہمی فاصلہ 20سینٹی میٹررہ جائے، کھادوں کے استعمال کیلئے زمین کاتجزیہ کرواکر سفارشات مرتب کروالیں تاہم عمومی حالات میں درج ذیل ترتیب کے مطابق کھاددیں، زمین کی تیاری کے وقت ایک بوری امونیم سلفیٹ اورتین بور ی سپرفاسفیٹ فی ایکڑ ڈالیں فصل پرپھل آنے کے بعد ایک بوری امونیم سلفیٹ یہ آدھی بوری یوریا فی ایکڑ ڈالیں تین چنائیاں لینے کے بعد ایک بوری امونیم سلفیٹ یہ آدھی بوری یوریافی ایکڑ ڈالیں بیج بو نے کے ایک ماہ بعدتک ہرہفتہ ہلکی آپیاشی کریں بعدازاں بھنڈی کی جڑی گہری ہونے پر بھاری آپیاشی 10تا12روز کے وقفے سے کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں