قصور (عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کسانوں کو آگاہ کیاہے کہ بھنڈی توری کی پچھیتی کاشت کی صورت میں فصل پر جڑکے اکھیڑاکی بیماری کے حملے کے شدید خدشات ہوتے ہیں لہذا بھنڈی توری کی پچھیتی کاشت سے قبل بیج کو پھپھوندکش زہرلگالیناچاہئیے۔
انہوں نے بتایا کہ بھنڈی توری موسم گرما کی ایک نقدآور اور مقبول ترین سبزی ہے اس کی کاشت کا موزوں ترین وقت اپریل کا پہلاہفتہ ہوتاہے کیونکہ پچھیتی بوائی کی صورت میں فصل پر جڑ اکھیڑا سمیت مختلف بیماریوں کے حملے کا خدشہ رہتاہے لہذاکاشتکاروں کو چاہئیے کہ بھنڈی توری کی پچھیتی کاشت سے قبل بیج کو ڈائی تھین یا کوئی دوسراپھپھوندکش زہرلگالیں۔انہوں نے کہا کہ اگرکھیت میں فصل پر پیلا روگ کی بیماری کی علامات ظاہرہوں تو فوری طورپر کانفیڈارکا سپرے بھی کیاجائے۔