بھلوال

بھلوال:ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھلوال کا اچانک دورہ

بھلوال(نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھلوال کا اچانک دورہ کیا وہاں پر انہوں نے صحت کی سہولیات کاجائزہ لیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے انسداد کورونا اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا ۔دورہ کے دوران انہوں نے مختلف وارڈز ‘لیبارٹری اور ڈسپنسری کا ریکارڈ دیکھا اور مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا ۔دورہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر بھلوال چوہدری بلاول ہنجرا بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں کلین اینڈ گرین ٹری پلانٹیشن کا بھی جائزہ لیا او رہدایت کی کہ ہسپتال میں پودوں او ردرختوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے بعدازاں کمپیوٹرائزڈ اراضی سنٹر کا بھی دورہ کیا ۔ انہوں نے سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات دیکھیں اور ہدایت کی کہ سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے ۔سائلین کو بار بار سنٹر کے چکر لگوانے سے بچایاجائے ۔ان کی درست رہنمائی کی جائے ۔

ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی بھلوال میں قائم پناہ گاہ کا بھی دورہ کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے انہیں پناہ گاہ میں فراہم کی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ دی ۔ انہوں نے پناہ گاہ میں قیام کرنے والے مسافروں کو فراہم کئے جانے والے طعام بارے بھی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے تمام انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرکو ہدایت کی کہ وہ معیار کو مستحکم اور مزید بہتر بنانے کیلئے کوشاں رہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں