بھلوال

بھلوال:عشق رسول ﷺ ہمارے ایمان کی بنیاد ہے،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد ثاقب لک

بھلوال (نمائندہ عکس آن لائن ) اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد ثاقب لک نے کہاہے کہ عشق رسول ﷺ ہمارے ایمان کی بنیاد ہے اس کے فروغ کےلئے طلباءمیں اسوہ رسول ﷺ کی ترویج اشد ضروری ہے ۔

ہفت شان رحمة اللعالمین ﷺ کا انعقاد اس میں اہم کردار اد کریگا۔ وہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر4جنوبی میں منعقدہ ادبی مقابلہ جات کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر صفدر محمود، حافظ سعیدنے بھی خطاب کیا۔ محمد ثاقب لک کا کہنا تھا کہ اگر اساتذہ تعلیمی اداروں میں بچوں کی اس انداز میں تربیت کریں کہ ان میں اسوہ رسول ﷺ کی پیروی کا شوق پیدا ہو تاجہاں یہ اساتذہ کی دنیا و آخرت میں بھلا ئی اور کامیابی کا باعث بن سکتا ہے وہیں معاشرے میں امن ، اخلاص اور اخلاق کی ترویج بھی ممکن ہو سکتی ہے ۔

تحصیل بھلوال کے سات مراکز کے پوزیشن ہولڈرز میں منعقدہ مقابلہ جات میں مقابلہ نعت میں آفتاب احمد نے اول، محمد فیض نے دوم اور علی اسجد نے سوم ، مقابلہ کوئیز میں بلاول حسن نے اول، بلال گوہر نے دوم اور نوکر عباس نے سوم ، مقابلہ اردو تقریر میں محمد یعقوب نے اول ، محمد عقیل دوم اور ملک ارسلان بہادر نے سوم ، مقابلہ انگلش تقریر میں محمد شہباز نے اول ،محمد ابراہیم دوم اور علی حمزہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں