سرکاری تعلیمی اداروں

بھلوال:سرکاری تعلیمی اداروں میں طلباءکی داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کےلئےموثر کردار ادا کرناہوگا،ڈائریکٹر ایجوکیشن

بھلوال( نمائندہ عکس آن لائن ) ڈائریکٹر ایجوکیشن میاں محمد اسماعیل نے کہاہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں طلباءکی داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کےلئے تمام افسران اور اساتذہ کو اپنا موثر کردار ادا کرناہوگا۔ کرونا لاک ڈاﺅن کے باعث پہلے ہی طلباءکا بہت تعلیمی نقصان ہو چکا ہے ہمیں طلباءکے تعلیمی نقصان کو بھی پورا کرنا ہے اور قابل ادخال بچوں کو بھی سکولوں میں لا کر معاشرے کا فعال فرد بنانے کےلئے اس کی بہتر تعلیم و تربیت کرنا ہے ۔

وہ گورنمنٹ ہائی سکول بھلوال میں بچوں کی داخلہ مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ضلعی آفیسر تعلیم محمد ریاض بھٹی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خان عجب خان ،پرنسپل جاوید قریشی ہیڈماسٹرز منظر بشیر ساہی ، مہر لیاقت ، عبدالرزاق ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز بھی موجود تھے ۔ ضلعی آفیسر تعلیم محمد ریاض بھٹی نے اجلاس میں بتایا کہ ضلع سرگودھا میں 55لاکھ بچوں کے داخلے کا ٹارگٹ مقرر ہے جس میں سے ابھی تک 22لاکھ بچے داخل ہونا باقی ہیں ہم سب کو ٹارگٹ پورا کرنے کےلئے دن رات محنت کرنا ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ داخلہ مہم کے آغاز پر تمام سکولوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ سکول کونسلوں کو فعال بنائیں ان میں ایسے افراد کو شامل کریں جو بچوں کے داخلہ کے حوالے سے علاقے میں کام کر یں ، خواتین کو خصوصی طور پر سکول کونسلوں میں شامل کریں تاکہ عوامی رابطہ مہم میں آسانی ہو سکے۔ڈائریکٹر ایجوکیشن نے فردا ً فرداً تمام ذمہ داران سے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیااور ہدایات دیں۔ ڈپٹی ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسر خان عجب خان نے اجلا س میں بتایا کہ تحصیل بھلوال میں گیارہ ہزار 863بچوں کا ٹارگٹ تھا جسے 75فیصد پورا کر لیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں