بھاگٹانوالہ

بھاگٹانوالہ :بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری،ٹاسک فورس ٹیم کی دن رات چیکنگ

بھاگٹانوالہ (نمائندہ عکس آن لائن) بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رہے گا ، شہری بجلی چوروں کے خلاف ہمارا ساتھ دیں ،ٹاسک فورس ٹیم دن رات چیکنگ کر رہی ہے

ان خیالات کا اظہار ایس ڈی او بھاگٹانوالہ سب ڈویژن نمبر2 محمد عثمان جہانگیر راٹھور نے پر یس کلب کے صحافیوں سے دوران چیکنگ گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے چیف ایگزیکٹو فیسکو ارشد منیر اور ایس ای فیسکو سرگودھا معظم افضل کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے دن رات واپڈا کی ٹاسک فورس ٹیم کے ہمراہ چیکنگ کی جارہی ہیں کیونکہ بجلی چوری ایک ناسور ہے بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں

انہوں نے بتایا کہ تعنیاتی کے دوران میں نے 200کے قریب بجلی چوروں کو پکڑا اور لاکھوں روپے کی ریکوری قومی خزانہ میں جمع کروائے ہیں اور ان بجلی چوروں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے ہیں انہوںنے شہریوں سے اپیل کی کہ بجلی چوروں کے خلاف واپڈاکا ساتھ دیں بجلی چوری کی نشاندہی میرے موبائل نمبر0345-1502563پر دیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں